Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا، نعمان علی بھی دورہ آسٹریلیا سے باہر

دورہ  آسٹریلیا پر موجود پاکستانی ٹیم  کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر  نعمان علی بھی آسٹریلیا  کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ نعمان علی اپینڈکس کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سرجری کے بعد نعمان علی  اب بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔ انہیں آج دوپہر  میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا  جائے گا۔

اس سےقبل پرتھ میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد بھی انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں