Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بی بی ایل میں پلیئر آف دی میچ زمان خان کا انٹرویو دینے سے انکار

آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں ہیں وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بی بی ایل کی پروڈکٹ  کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔وہ انٹرنیشنل ڈیبیو سے پہلے بی بی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے مشہور ہوئے تھے۔

ان کے علاوہ دلبر حسین، شاداب خان، اسامہ میر اور عماد وسیم سمیت کئی کھلاڑی بی بی ایل میں کھیل چکے ہیں۔

رواں سیزن میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے زمان خان بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اب تک 6 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

آج کھیلے گئے میلبرن اسٹارز کے خلاف میچ میں زمان خان کو 24 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ساتھی کھلاڑی کی جانب سے انہیں ان کا پلیئر آف دی میچ کا سووینئر دے  کر ازراہ مذاق انٹرویو دینے کا پوچھا جس پر دونوں قہقہہ  لگاکر ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ زمان خان کا تعلق ایک پسماندہ اور غریب علاقے سے ہے جس کے باعث وہ زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے ، یہی وجہ ہے کہ انہیں انگریزی بولنی نہیں آتی  جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرویو دینے سے انکار کیا۔

متعلقہ خبریں