Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نعمان علی کی جگہ محمد نواز قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

دورہ  آسٹریلیا پر انجری مسائل کا شکار پاکستانی ٹیم  کی مشکلات  کو مد نظر رکھتے  ہوئے محمد نواز  کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر    نعمان علی  کی جگہ محمد نواز کو آسٹریلیا  کے خلاف ٹیسٹ سیریز  کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل  پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نعمان علی اپینڈکس کی تکلیف کا شکار  ہوئے تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا  تھا کہ  سرجری کے بعد نعمان علی  اب بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔  انہیں آج دوپہر  میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا  جائے گا۔

واضح رہے کہ پرتھ میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد بھی انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں