Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ پہلے روز 66 اوررز کا کھیل ممکن ہوسکا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے جارہے  باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز صرف 66 اوررز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے۔ ڈیوڈ وارنر 38  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب  عثمان خواجہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے  جب بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

بارش رکنے کے بعد  میچ دوبارہ شروع ہوا تو 154 کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں ۔مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی، آغا سلمان اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں