Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: تھرڈ امپائر کے لفٹ میں پھنسنے کی وجہ سے کھیل میں تاخیر

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ تھرڈ امپائر کے لفٹ میں پھنسنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھانے کے وقفے کے بعد کھلاڑی اور امپائرز میدان میں پہنچ گئے  تاہم تھرڈ امپائر لفٹ میں پھنس جانے کے باعث اپنی جگہ پر نہ پہنچ سکے۔

تھرڈ امپائر کی غیر موجودگی میں کھیل کو شروع نہ کیا گیا اور ان کا انتظار کیا جانے لگا جو سات منٹ تک جاری رہا۔

بعد ازاں فورتھ امپائر  فل گلیسپی باؤنڈری سے تھرڈ امپائر کے باکس میں بھاگ کر پہنچے تاکہ کھیل دوبارہ شروع ہو سکے ۔ کچھ دیر بعد رچرڈ النگ ورتھ بھی اپنی نشست پر پہنچ گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور ایم سی جی دونوں کی جانب سے اس عجیب و غریب تاخیر پر ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں