Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیرالڈ کوئٹزے بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

جنوبی افریقی فاسٹ بولر  جیرالڈ کوئٹزے بھارت  کے خلاف دوسرے ٹیسٹ  میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جیرالڈ کوئٹزے  سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران پیلوک انفلیمیشن کے باعث کیپ ٹاؤن میں شیڈول دوسرے  ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

کوئٹزے کی جگہ جنوبی افریقا کے پاس لنگی نگیدی اور ویان ملڈر کی صورت میں دو آپشنز موجود ہیں  حالانکہ نگیدی پہلے ٹیسٹ کے لیے فٹ نہیں تھے۔

ان کے علاوہ اگر اسپنر کی ضرورت پڑی تو کوئٹزے کی جگہ کیشو مہاراج  بھی آپشن میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو ایک اننگز اور 32 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا۔

جنوبی افریقا اور بھارت  کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2024 سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں