Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد حفیظ کے بیان پر آئس لینڈ کرکٹ کی تمسخرانہ تنقید

آئس لینڈ کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا مستقبل یا ایسوسی ایٹ  ممبر تو نہیں تاہم دیگر ٹیموں پر مزاحیہ اور تمسخرانہ تنقید سے خبروں میں  رہتا ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے پاکستان سمیت کئی ممالک کی ٹیموں کی کارکرگی پر تنقیدی یا مزاحیہ بیانات جاری ہوتے رہتے ہیں۔

آئس لینڈ کرکٹ نے حالیہ دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان ٹیم کے کوچ و ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان پر تمسخرانہ تنقید کی ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ نے  ایکس(سابقہ) ٹوئیٹر  پر جاری بیان میں کہا کہ ’ یہ حیرت انگیز ہے،زیادہ باصلاحیت اور بہتر ٹیم آسٹریلیا میں لگاتار 16 میچز کیسے ہار سکتی ہے؟ یقیناً خوش قسمت آسٹریلیا یہ خوش قسمتی جلد ہی  ختم کردے گا‘۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو آسٹریلوی ٹیم  کی کارکردگی سے بہتر قرار دیتے ہوئے شکست کی ذمہ داری ایکسٹراز اور امپائرنگ پر ڈالی تھی۔

متعلقہ خبریں