Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال 2023، ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اجارہ داری رہی

سال 2023 میں ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اجارہ داری  قائم رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلی چار پوزیشنز  پر آسٹریلوی بلے باز قابض ہیں۔

عثمان خواجہ سال 2023 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں 1210 رنز کے ساتھ عثمان خواجہ پہلے، 929 رنز کے ساتھ اسٹیو اسمتھ دوسرے، 919 رنز کے ساتھ ٹریوس ہیڈ تیسرے اور 803 رنز کے ساتھ مارنس لبوشین چوتھے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ 787 اور ہیری بروک 701 رنز کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن(695)، بھارت کے ویرات کوہلی(671) ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ(654) اور سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے (608) بالترتیب ساتویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والےکھلاڑیوں کی فہرست میں بھی آسٹریلوی بولرز سب سے آگے ہیں۔

نیتھن لیون47  اور پیٹ کمنز 42  وکٹوں کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارت کے ایشون 41، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 38 ،38 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں