سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز خراب روشنی کے باعث صرف 46 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے 6رنز پر بغیر کسی نقصان کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 78 رنز بنالیے تھے۔
ڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر سلمان علی آغا کا شکار بنے۔بعد ازاں دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو چائے کے وقفے سے قبل ہی خراب روشنی کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا۔
امپائرز نے پاکستانی کپتان شان مسعود سے کم روشنی کے باعث دونوں جانب سے اسپن بولنگ کروانے کی درخواست کی تاہم وہ فاسٹ بولر عامر جمال سے بولنگ کروانا چاہتے تھےاس لیے میچ کو روک دیا گیا۔
میچ رکنے تک آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے تھے۔عثمان خواجہ 47 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
No play is possible in the final session due to rain 🌧️
Aamir Jamal and Salman Ali Agha among the wickets as Australia trail by 197 runs 🏏#AUSvPAK pic.twitter.com/gMpAgEMubs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2024
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان(88)، عامر جمال(82) اور سلمان علی آغا (53) کی نصف سنچریز کی بدولت 313 رنز بنائے تھے۔
کپتان شان مسعود35 ، بابر اعظم 26 اور ساجد خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




















