Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیاں

 آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں  کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے  ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، سری لنکا کے دلشان مدھوشنکا، جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزے اور بھارت کے یشسوی جیسوال  ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں آسٹریلیا کی فوبے لچفیلڈ، بنگلادیش کی معروفہ اختر، انگلینڈ کی لورین بیل اور اسکاٹ لینڈ کی ڈارسی کارٹر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں