Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن عہدے سے مستعفی

حالیہ آئی سی سی ورلڈکپ میں  پاکستان ٹیم کے لیے کوچنگ کی خدمات سرانجام دینے والے گرانٹ بریڈبرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) جاری بیان میں گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

گرانٹ بریڈ برن  نے کہا کہ پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا۔ جن لوگوں کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ بریڈ برن کوگزشتہ سال مئی میں پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ نے دو سال کے لیے کوچ مقرر کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ بریڈ برن جلد گلیمورگن کاؤنٹی کی کوچنگ سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں