نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد سڈنی سے آکلینڈ پہنچی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم کل سے ٹریننگ کا اغاز کرے گی۔
Pakistan team arrives in Auckland from Sydney 🛬
Training for the five-match T20I series against New Zealand will start tomorrow 🏏#NZvPAK pic.twitter.com/XNXDYSHdSJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 8, 2024
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔




















