بنگلادیش کی اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش اے ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی جہاں وہ پاکستان شاہینز کے خلاف 2 چارروزہ میچز کھیلےگی۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان3ون ڈےمیچوں کی سیریزبھی کھیلی جائے گی۔
ریڈبال اور وائٹ ہال سیریز13سے30اگست تک اسلام آبادکلب میں کھیلی جائے گی۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیم نے17اگست کوپاکستان پہنچناہے۔
پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ21اگست سے کھیلا جائے گا۔




















