Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلش کپتان ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے خواہاں

انگلش کپتان بین اسٹوکس  پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں شیڈول تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ  میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے خواہاں  ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ  پہلے بیٹنگ کرنے سے ہمیں سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ پاکستانی اسپنرز کس طرح بولنگ کریں گے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ  آخری ٹیسٹ میں تین اسپنرز کھلائے ہیں، پچ کے اطراف گھاس چھوڑی گئی ہے  جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا  ہے کہ پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ جیک لیچ اور شعیب بشیر نے پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں بہترین اسپن بولنگ کی جبکہ ریحان احمد کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ  ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں نے بولنگ شروع کر دی ہے، ٹریننگ میں 2 اسپیلز کروائے ہیں۔ اُمید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا۔

بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ  آخری ٹریننگ سیشن میں ٹریننگ کا طریقہ کار تھوڑا سا تبدیل کیا ہے۔آخری سیشن میں جارحانہ بیٹنگ کی پریکٹس کی ہے۔ بہترین کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں