Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹور پاکستان آج ختم ہوگا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹور پاکستان آج ختم  ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹور ختم ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025  کو آج افغانستان لے جایا جائے گا۔26  نومبر سے 28 نومبر تک ٹرافی افغانستان کی سیر کرے گی۔

بعد ازاں 10 دسمبر سے 13 دسمبر تک چیمپئنز ٹرافی کا بنگلہ دیش کا ٹور ہوگا۔ 15 سے 22 دسمبر تک چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقہ کا ٹورکرے گی۔

اس کے بعد 25 دسمبر سے 5 جنوری تک ٹرافی آسٹریلیا کا  ٹور کرے گی۔6 جنوری سے 11 جنوری تک ٹرافی نیوزی لینڈ کی سیر کرے گی۔

12 سے 14 جنوری تک انگلینڈ کا  ٹور ہوگا۔15 سے 26 جنوری تک چیمپئنز ٹرافی بھارت کا ٹور کرے گی۔

متعلقہ خبریں