Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولرز بغیر کھیلے ہی انجریز کا شکار

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے دو فاسٹ بولرز بغیر کھیلے ہی انجریز کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریزکے اسکواڈ میں شامل   فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے۔

دونوں بولرز زمبابوے کے خلاف سیریز کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔احمد دانیال ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل تھے جبکہ شاہنواز دھانی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

شاہنواز دھانی بائیں ٹخنے کی انجری اور احمد دانیال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

شاہنواز دھانی اور احمد دانیال آج وطن واپس آئیں گے۔ دونوں کھلاڑی این سی اے میں رپورٹ کریں گے جہاں ان کا ری ہیبیلیٹیشن پروگرام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں