Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلش کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک سیزن کے دوران غیر ملکی کرکٹ لیگز کھیلنے پر پابندی عائد

انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے انگلش کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک سیزن کے دوران غیر ملکی کرکٹ لیگز کھیلنے پر پابندی عائد  کردی۔

تفصیلات کے مطابق   انگلینڈ کرکٹ بورڈ  کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد   انگلش کھلاڑی پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اس تبدیلی سے ہوم سیزن کے دوران انگلش کھلاڑیوں کی کمائی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس بات کا خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ کچھ کھلاڑی لیگز کھیلنے کے لیے ریڈ بال فارمیٹ سے کنارہ کشی کرلیں ۔

دوسری جانب انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کا خیال ہے کہ نیا طریقہ ڈومیسٹک کھیل کے معیار کو محفوظ  اور بہتر بنائے گا۔یہ پابندی صرف ان کھلاڑیوں پر ہوگی جن کا ای سی بی کے ساتھ ریڈ  بال فارمیٹ کا معاہدہ ہوگا۔

لیکن ای سی بی کھلاڑیوں کو کسی بھی ایسے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دینا بند کر دے گا جو وائٹلٹی بلاسٹ اور  دی ہنڈریڈ کے ساتھ بھی اوورلیپ ہوں۔

ای سی بی کا مزید کہنا ہے کہ فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری  کے لیے کیا ہے۔انگلش کھلاڑیوں کو اس دوران صرف آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں