پاکستان سپر لیگ 10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز زیر غورہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع؎ کے مطابق فرنچائزرز کی رائے ہے کہ ڈرافٹ بیرون ملک کرانے سے پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کے لیے انگلینڈ اور دبئی کے نام زیر غور ہیں۔ پی ایس ایل ڈرافٹ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے معاہدوں سے محروم رہنے والوں کو ڈرافٹ میں شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔




















