چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں محسن نقوی وزیراعظم کو آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے، محسن نقوی کو منانے کیلیے لاہور پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی آئی سی سی کی جانب سے درخواستوں اور تجاویز کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔




















