
شہباز شریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، سیلاب اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر مشاورت
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شریف برادران کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو کے پی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن کے حوالے سے آگاہ







