
نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری، تجارتی تعاون، تعلیم، تحقیق اور ماحولیات جیسے







