
لندن میں بلاول بھٹو کی جانب سے نواز شریف کو پھولوں کا تحفہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا تحفہ بھجوایا۔ یہ اقدام ان کی برطانیہ سے یورپ روانگی سے قبل کیا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے بلاول بھٹو کی جانب سے یہ پھول ایون فیلڈ ہاؤس پہنچائے، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف مقیم ہیں۔ بلاول







