Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ فیس بک میں 2023 کی پہلی بڑی تبدیلی

فیس بک کی جانب سے صارفین کیلئے 2023 میں پہلی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

حال ہی میں میٹا نے فیس بک کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو پھر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے نئے فیچرز کے بارے میں بتانے والے ٹوئٹر صارف Matt Navarra نے اس نئے چیٹ آپشن کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کیا۔

مزید پڑھیں: نوجوان کو فیس بک پر لنک کو کلک کرنا مہنگا پڑگیا؛ اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

اس اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک ایپ میں رائٹ سائیڈ پر swipe کرکے چیٹس تک رسائی ممکن ہوگی اور میسنجر ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ نیا فیچر اس وقت محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ممکنہ طو رپر آنے والے مہینوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لئے فیس بک سے متعلق بڑی خوشخبری

واضح رہے کہ 2014 میں فیس بک نے ایپ کے اندر چیٹنگ کے فیچر کو ختم کرکے چیٹس کے لیے ایک الگ ایپ میسنجر پیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں