Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے یوزر انٹرفیس کو بدلا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری کے شروع میں ٹوئٹر میں زیادہ طویل ٹوئٹس کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کر کے نیوز فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔

یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن کو ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے کیلئے بڑی شرط رکھ دی

واضح رہے کہ پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی، زیادہ بڑی تحریر کے لیے لوگوں کو ایک ہی تھریڈ میں کئی ٹوئٹس کرنا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے