Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

واٹس ایپ کمپنی اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

واٹس ایپ کمپنی اینڈرائیڈ بیٹا پر ایک نیا ’وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹس‘ فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت صارفین اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرسکیں گے۔

بیٹا ٹیسٹرز اب ٹیکسٹ اسٹیٹس سیکشن میں نئے فیچر تک رسائی حاصل کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر وائس نوٹ شیئر کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کیسے استعمال کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

وائس نوٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ ریکارڈنگ کا وقت 30 سیکنڈ ہے، صارفین کو اسٹیٹس کے ذریعے شیئر کیے گئے وائس نوٹ سننے کے لیے اپنے واٹس ایپ کے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اسٹیٹس کے ذریعے شیئر ہونے والے وائس نوٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے اور صرف وہی لوگ سن سکتے ہیں جنہیں صارفین اپنی پرائیویسی سیٹنگ میں منتخب کرتے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز کی طرح اسٹیٹس کے ذریعے شیئر کیے گئے وائس نوٹ بھی 24 گھنٹے بعد غائب ہو جائیں گے۔

صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر پوسٹ کرنے کے بعد وائس نوٹ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین تک پہنچ جائے گا۔

متعلقہ خبریں