Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ مصنوعی ذہانت کا حامل روبوٹ آسان ٹاسک کرنے میں ناکام

موجودہ دور میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت انسانی زندگی آسان ترین ہوتی جا رہی ہے، لیکن یہاں یہ بات بھی اہم ہےکہ مصنوعی ذہانت کے حامل یہ روبوٹ انسان کا متبادل نہیں۔

سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے ایک  ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ مسنوعی ذہانت کا حامل ایک روبوٹ آسان ترین ٹاسک کی انجام دہی میں نا صرف ناکام ہو گیا بلکہ منہ کے بل بھی گر گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پہلے زندہ روبوٹ جو خود سے نئے روبوٹ بنائیں گے

حال ہی میں ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی یہ ویڈیو اب تک 24 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ یہ ویڈیو مشین کی طاقت اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر بھی ایک سوال اٹھاتی ہے۔