Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ کے وہ اہم پرائیویسی فیچرز جن کا علم اکثر صارفین کو نہیں؛ جانیے وہ کونسے ہیں

واٹس ایپ میں اسٹوریز، کمیونٹیز، اواتارز، واٹس ایپ بزنس، گروپ کالز اور پیمنٹس جیسے فیچرز کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اس کے کچھ پرائیویسی فیچرز کے بارے میں بتائیں گے۔

 میٹا کی زیرملکیت اس میسجنگ سروس کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے متعدد پرائیویسی فیچرز گزشتہ برسوں کے دوران متعارف کرائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ کے ایسے بہترین پرائیویسی فیچرز جن کے بارے میں سب صارف نہیں جانتے اور یہ ہر صارف کو استعمال کرنے چاہئیں۔

ٹو اسٹیپ ویری فکیشن

واٹس ایپ میں 2 اسٹیپ ویری فکیشن کا فیچر موجود ہے جو اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کو مضبوط بناتا ہے، اس کو استعمال کرنے کے لیے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کریں اور پھر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

 سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن پر جاکر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پر کلک کرکے ٹرن آن کو سلیکٹ کریں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کے پن کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا اور ای میل ایڈریس کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں تاکہ پن کوڈ کو ری سیٹ کرسکیں۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا استعمال

ویسے توواٹس ایپ میں ذاتی میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بائی ڈیفالٹ کام کرتا ہے مگر بیک اپ کے لیے آپ کو خود ایسا کرنا ہوتا ہے۔

جب آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ڈیٹا کے لیے ان ایبل کرتے ہیں تو کوئی بھی (واٹس ایپ بھی) اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس چھپائیں

آپ مخصوص افراد یا تمام کانٹیکٹس سے واٹس ایپ میں لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں، اس کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹس پر کلک کرکے پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔

وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی کے آپشنز نظر آئیں گے، جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

پروفائل فوٹو مخصوص افراد سے چھپائیں

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن میں جائیں اور وہاں پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کو سلیکٹ کریں جن سے پروفائل فوٹو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

بائیو میٹرک کا فیچر استعمال کریں

آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بائیو میٹرک سے بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر فنگر پرنٹ لاک کے آپشن میں جائیں۔

اس آپشن میں ان لاک ود فنگر پرنٹ کے آپشن کو ان ایبل کردیں، ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ کو لاک کرنے کے 3 آپشن یعنی فوری (Immediately)، ایک منٹ یا 30 منٹ نظر آئیں گے، جن میں سے اپنی پسند کے وقت کا انتخاب کرلیں۔

اپنے اسٹیٹس کو مخصوص اکاؤنٹس سے چھپائیں

واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ آپ کا اسٹیٹس تمام اکاؤنٹس کو نظر آتا ہے مگر آپ اسے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔

اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر اسٹیٹس پر جائیں۔

وہاں My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن سے اسٹیٹس چھپانا چاہتے ہیں یا آپ صرف چند اکاؤنٹس کے ساتھ اسٹیٹس کو شیئر کرنے کے آپشن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں