Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوئٹر پر اشتہارات کی بھرمار؛ ایلون مسک نے اہم اعلان کر دیا

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اشتہارات کی بھرمار سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

 حال ہی میں ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’ ٹوئٹر پر اشتہارات بہت زیادہ اور بہت بڑے ہیں، آنے والے ہفتوں میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ٹوئٹر سبسکرپشن کی قیمت زیادہ کی جائے گی جس وجہ سے ان اکاؤنٹس پر اشتہارات نظر نہیں آئیں گے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے بلیو ٹِک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے بری خبر

اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سیاسی اشتہارات کو جگہ دی جائے گی۔

 ایسے اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں جبکہ سیاسی اشتہارات کی پالیسی کو ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں جیسا بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اپنی آمدنی کا تقریباً 90 فیصد ڈیجیٹل اشتہارات کی فروخت سے کماتا ہے،ایلون مسک نے کمپنی ریونیو میں بڑے پیمانے پر کمی کا ذمہ دار ان تنظیموں کو قرار دیا جنہوں نے برانڈز پر زور ڈالا تھا کہ وہ  ٹوئٹر پر اپنے اشتہارات روک دیں۔

متعلقہ خبریں