Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپاٹی فائی کا دنیا بھر میں 600 ملازمین کو نکالنے کا اعلان

اسپاٹی فائی نے دنیا بھر میں 600 ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

حال ہی میں اسپاٹی فائی کے سی ای او نے ملازمین کے نام ایک میمو میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی تبدیلیوں کے لیے ملازمین کو نکالا جارہا ہے جس سے اخراجات کی مد میں بچت ہوگی جبکہ فیصلہ سازی تیز ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہم نے ملازمین کی تعداد میں کمی کا مشکل مگر ضروری فیصلہ کیا ہے، متاثرہ ملازمین کو 5 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم دی جائے گی جبکہ اتنے مہینوں تک ان کے میڈیکل اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔

سی ای او نے کہا کہ کمپنی کو موجودہ حالات پر پہنچانے والے اقدامات کی مکمل ذمہ داری وہ اپنے سر لیتے ہیں۔

واضح رہے اسپاٹی فائی کمپنی کے دنیا بھر میں 9800 سے کچھ زیادہ ملازمین ہیں اور کمپنی نے 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے اس حساب سے600 کے قریب افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے گا۔