ایلون مسک ٹوئیٹر کے مالک بننے کے بعد نت نئے تجربات سے صارفین کو آگاہ کرتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے اب اپنا نام تبدیل کرکے ایک نیا شوشہ چھوڑدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سربراہ ایلون مسک نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرلیا۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر پر اشتہارات کی بھرمار؛ ایلون مسک نے اہم اعلان کر دیا
ایلون مسک نے ٹوئیٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکےایک ٹوئیٹ کی جس نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
انہوں نے اپنی اس نئی سرگرمی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنا نام تبدیل کرکے ’مسٹر ٹوئیٹ‘ رکھ لیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان
اس کے ساتھ ہی ایلون مسک نے یہ بھی بتایا کہ اب ٹوئیٹر انہیں یہ نام پھر سے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا جس پر صارفین اس شش و پنج میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ کیا اب ٹوئیٹر پر نام تبدیل کرنا ممکن نہیں رہا۔
Changed my name to Mr. Tweet, now Twitter won’t let me change it back 🤣
— Elon Musk (@elonmusk) January 25, 2023




















