ہالی ووڈ فلم ’ ٹرمینیٹر ٹو‘ کے ولن نے 3 دہائیوں کے بعد روبوٹ کی شکل میں حقیقت کا روپ دھار لیا۔
ہوگئے نہ حیران! جی ہاں یہ سچ ہے کہ چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین نےایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو 1991 کی فلم ٹرمینیٹر 2 کے ولن ٹی 1000 کی طرح پگھل کر دوبارہ ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے۔
جیسا کہ شئیر کی گئی اس روبوٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ٹھوس سے سیال اور پھر ٹھوس شکل اختیار کرسکتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ہالی وڈ فلم سے متاثر ہوکر نہیں کیا گیا، بس یہ مکمل طور پر فلمی روبوٹ جیسا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ روبوٹس میں سیال اور ٹھوس شکل میں بدلنے کی صلاحیت ان کی افادیت کو بڑھا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پہلے زندہ روبوٹ جو خود سے نئے روبوٹ بنائیں گے
ماہرین کے مطابق اس طرح کے روبوٹس کو ایسی جگہوں پر مرمت کے لیے استعمال کرنا ممکن ہوگا جہاں تک رسائی بہت مشکل ہوتی ہے۔




















