واٹس ایپ صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز جلد دستیاب ہوں گے۔
آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے ایسے نئے فیچرز کے بارے میں بتائیں گے جو آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
اوریجنل کوالٹی کی تصاویر بھیجنا
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس سے صارفین چیٹ میں اوریجنل کوالٹی کی تصاویر بھیج سکیں گے۔
اگر اصل کوالٹی میں تصویر بھیجی جائے گی تو صارفین کا بہت زیادہ ڈیٹا استعمال ہوگا، یعنی پھر صارفین موبائل ڈیٹا سے اصل کوالٹی کی تصویر بھیجنا تو بھول ہی جائیں، اس کے لیے وائی فائی لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
نیا ٹیکسٹ ایڈیٹر
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے ٹیکسٹ ایڈیٹر کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
بنیادی طور پر یہ 3 نئے فیچرز پر مشتمل ٹول ہوگا جس میں سے ایک آپشن کے ذریعے صارفین مختلف فونٹس پر سوئچ کرسکیں گے۔
اسی طرح وہ ٹیکسٹ الائنمنٹ کو بدل سکیں جبکہ ٹیکسٹ کے بیک گراؤنڈ رنگ کو بدلنا بھی ممکن ہوگا۔
واٹس ایپ پر کسی کو بلاک کرنا آسان ہوجائے گا
بہت جلد صارفین پش نوٹیفکیشنز کے ذریعے ہی کسی فرد کو بلاک کرسکیں گے۔
یعنی ایپ یا اس فرد کی چیٹ اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
مگر اس نئے فیچر سے صرف ان واٹس ایپ صارفین کو ہی بلاک کرنا ممکن ہوگا جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوں گے۔
گوگل ڈرائیو کے بغیر چیٹ ڈیٹا ٹرانسفر کرنا
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس کی مدد سے ایک سے دوسرے اینڈرائیڈ فون میں وائی فائی کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا ممکن ہوجائے گا۔
اس فیچر سے ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی
واٹس اسٹیٹس پوسٹ کرنے کی سہولت
واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد آڈیو اسٹیٹس لگانے کی سہولت صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
اس فیچر سے صارفین ٹیکسٹ کی بجائے وائس نوٹس کو ریکارڈ کرکے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرسکیں گے۔
وائس اسٹیٹس کے لیے 30 سیکنڈ یا اس سے کم وقت کی آڈیو کو ریکارڈ کرنا ہوگا۔
یہ وائس اسٹیٹس پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے یا صارف خود بھی کسی وقت انہیں ڈیلیٹ کرسکے گا۔




















