Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کو سوئچ کیمرا موڈ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اب بٹن کو دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بس ایک بار کیمرا ریکارڈنگ کے بٹن کو دبانے کی ضرورت ہوگی۔

   فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو واٹس ایپ میں کیمرا آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔ایسا کرنے پر فوٹو اور ویڈیو کے نام سے 2 آپشن نظر آئیں گے، اس نئے آپشن کی بدولت ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے بٹن کو دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں رہی جبکہ ریکارڈنگ کے دوران فرنٹ یا بیک کیمرے پر سوئچ کرنا بھی آسان ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بٹن دبانے پر فوٹو کھینچی جاتی تھی جبکہ اسے دبا کر رکھنے سے ویڈیو ریکارڈ ہوتی تھی۔

متعلقہ خبریں