Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل ایپ سے کمرے کو فلمی سیٹ میں تبدیل کریں

اب موبائل ایپ سے آپ بھی اپنے کمرے کو فلمی سیٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

جی ہاں! فون کی سہولیات پیش کرنے والی برطانوی کمپنی ای ای نے ’مِنی مووی میکرز‘ کے نام سے ایک ایپ متعارف کروائی ہے۔ جس کی بدولت نوعمر افراد اپنے گھر میں رہتے ہوئے ویڈیو میں تھری ڈی اینیمیشن، جیسے ڈائنوسار، خلائی جہازاور دیگر متحرک کردار شامل کرسکتےہیں۔

درحقیقت میں یہ ایک آگمینٹڈ ریئلٹی (اےآر) ٹول ہے ہے جو کسی بھی ویڈیو میں خلائی جہاز سے لے کر دیگر کرداروں کو بہت حقیقی انداز میں شامل کرتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=nVoQbDS0Peg

اس طرح آپ کے بچے حقیقی فلم کے ماحول میں پہنچ جاتے ہیں جس کی شاندار ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین، کووڈ ٹریکنگ موبائل ایپلی کیشن غیر فعال کرنے کا فیصلہ