Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ دور میں ’جاسوس غباروں‘ کا استعمال کیسے کیا جاتاہے؟ جانئیے

گزشتہ دنوں پینٹاگون نے چین پر مشتبہ غبارے کے ذریعے جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا،امریکا کے فوجی حکام کے مطابق غبارہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے حساس مقامات پر پرواز کر رہا ہے۔

امریکا نے جنوبی کیرولینا میں جاسوس غبارے کو مار گرانے کے لیے لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا اور تقریباً 60 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے اس غبارے کو مار گرایا ۔

تاہم چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تردید کی گئی تھی کہ غبارہ جاسوسی کے لیے ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کا کہنا تھا کہ یہ غبارہ بنیادی طور پر ایک ایئر شپ ہے جو موسم سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہ حادثاتی طور پر اڑتے ہوئے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

جاسوس غباروں کی تاریخ ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ غباروں کے ذریعے جاسوسی کرنے کی ایک لمبی تاریخ ہے اور آج بھی ان کی مدد سے جاسوسی ممکن ہے۔

حکومتیں نظرداری یا نگرانی کیلئے غباروں کا استعمال کیوں کرتی ہیں؟

ہائی ٹیک سائنسی اوزاروں سے لیس قدیم غباروں کے استعمال کے حوالے سے یونیورسٹی آف کولاراڈو بؤلڈر کے ائیرو اسپیس انجینئرنگ سائنسز شعبے کے پروفیسر این بائڈ کا کہنا ہے کہ عام طور پر یہ غبارے موسمیاتی پیٹرنز کے مطالعے کیلئے فضا میں چھوڑے جاتے ہیں۔

ماہر پروفیسر کا کہنا تھا کہ ان کی سمت اور سفر کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید ’گائیڈنگ اپریٹس‘ بھی نصب ہوتے ہیں، لیکن جاسوسی کیلئے ان کی افادیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جاسوسی کے نقطہ نظر سے سیٹلائٹ صرف مخصوص طریقہ کار کے تحت اوپر کی سطح سے ہی چیزوں کا جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن یہ غبارے بالکل نچلی سطح پر گردش کرتے تیز رفتار سیٹلائٹس کے مقابلے میں بھی چیزوں کی مزید گہری اور صاف تصاویر سمیت واضح معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ایک تیز رفتار سیٹلائٹ 90 منٹ کے دورانیے میں دنیا کا چکر لگا لیتا ہے۔

غباروں کے جاسوسی کیلئے استعمال ہونے کی سب سے پرانی مثال انسویں صدی میں ملتی ہے جب فرانس کی جانب سے 1859 کی فرانکو آسٹرین جنگ کے دوران غبارے کو اس پر سوار عملے کے ذریعے جاسوسی کیلئے استعمال کیا گیا۔

اس کے فوری بعد 1861 سے 1865 تک ہونے والی امریکی خانہ جنگی (کے دوران بھی غباروں پر سوار عملے کے ذریعے انہیں جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران جاسوسی کیلئے ان غباروں کا استعمال کرنا بہت عام سا ہوگیا، جنگ کے بعد جاپانی افواج کی طرف سے امریکی سرزمین پر آتشیں بم گرانے کیلئے بھی ان غباروں کا استعمال کیا گیا تھا۔

ان حملوں میں جاپانی افواج اپنے دفاعی ٹارگیٹز کو تو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے تھے البتہ کچھ سویلین ان دھماکوں میں مارے گئے اور ایک غبارہ اوریگون جنگلات میں گر کر تباہ ہوا تھا۔