فیس بک کی جانب سے بلیو ٹِک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
حال ہی میں انسٹاگرام اور فیس بک کی ملکیتی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے لیے فیس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ اب صارف تقریباً 12 ڈالر میں ویریفائیڈ اکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے ‘۔
اعلان کے مطابق ’ سبسکرپشن ادائیگی کرنے والے صارفین کو نیلے رنگ کا بیج، ان کی پوسٹس کی ویزیبلٹی میں اضافہ، نقالی کرنے والوں سے تحفظ اور کسٹمر سروس تک آسان رسائی فراہم کرے گا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لئے فیس بک سے متعلق بڑی خوشخبری
کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ یہ تبدیلی پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گی، تاہم کچھ چھوٹے صارفین کے لیے ویزیبلٹی میں اضافہ ہوگا جو ادائیگی کی خصوصیت کی بدولت تصدیق شدہ بن جائیں گے ‘۔
میٹا نے کہا کہ ’ انسٹاگرام اور فیس بک کے صارف ناموں کو تصدیق کے لیے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شناختی دستاویز سے مماثل ہونا چاہیے، اور صارفین کی پروفائل تصویر ایسی ہونی چاہیے جس میں ان کا چہرہ نظر آ رہا ہو ‘۔




















