Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوئٹر کے دفتر میں فرش پر سوتی وائرل ملازمہ کیساتھ انتظامیہ نے کیاکیا؟ جانئیے

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد دفتر کے فرش پر سوتی ایک ملازمہ کی تصویر تو خوب وائرل ہوئی تھی ،اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جانئیے۔

ٹوئٹر کی سینئر ملازمہ ایستھر کرافورڈ، جن کی دفتر کے فرش پر سونے کی تصویر گزشتہ سال آن لائن وائرل ہوئی تھی، ان کو بھی ایلون مسک کی زیر قیادت انتظامیہ نے برطرف کردیا ۔

کرافورڈ ان ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں جو مائیکروبلاگنگ سائٹ کی سبسکرپشن سروس ٹویٹر بلیو کی انچارج تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے کتے کو ٹوئیٹر کا سی ای او بنا دیا؟

اس حوالے سے ایستھر کرافورڈ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کی حد سے زیادہ محنت اور امید پسندی ایک غلطی تھی، جو لوگ مذاق اڑاتے ہیں وہ میدان میں نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا مجھے اس ٹیم پر بہت فخر ہے جو اتنے شور اور افراتفری میں بھی کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان