Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز تو ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے سب سے مہنگے فون کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے آئی فون 15 پرو میکس کے تصویری خاکے پوسٹ کیے ہیں۔

اس لیک سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس موجودہ ماڈل سے کسی حد تک مختلف ہوگا۔

یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا،اس فون کا کیمرا ڈیزائن بھی کچھ مختلف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایپل کمپنی کا آئی فونز کے اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا اعلان