Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟ اہم خبر

اگر آپ واٹس ایپ صارف ہیں تو یہ خدشہ آپ کو بھی ہو گا کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے۔

مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا اور اس کی وضاحت خود کمپنی نے بھی کر دی ہے کہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو اشتہاری مقاصد کے لیے تھرڈ پارٹیز یا میٹا کی دیگر کمپنیوں بشمول فیس بک سے شیئر نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نیا فیچر آگیا

 حال ہی میں کمپنی کی جانب سے یہ وضاحت یورپین کمیشن کے سامنے دی گئی، تاہم یورپین کمیشن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں واٹس ایپ نے واضح کیا کہ صارفین کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہوتا ہے اور اس تک کسی کی رسائی ممکن نہیں۔

بیان کے مطابق واٹس ایپ نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پرائیویسی پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کو زیادہ شفاف بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یورپی یونین کے حکام نے 2022 میں واٹس ایپ کو ہدایت کی تھی کہ اس کی پرائیویسی پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کو سادہ زبان میں واضح نہیں کیا گیا جو یورپی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ نے یورپی صارفین کے لیے پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کی وضاحت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پالیسی میں تبدیلی کو قبول یا مسترد کرنے کے آپشن کو زیادہ نمایاں طور پر ڈسپلے کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ صارفین کو یہ سمجھنے کا حق ہے کہ وہ کن شرائط کو قبول کر رہے ہیں اور ان کے حقوق کیا ہیں، تاکہ ان عوامل کو مدنظر رکھ کر وہ میسجنگ پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرسکیں۔

متعلقہ خبریں