آئی فون کی جگہ لینے والی ایپل کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس جون 2023 میں متعارف کرائی جائے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے جون میں ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ہیڈ سیٹ متعارف کرایا جائے گا۔
اس مکسڈ رئیلٹی (اے آر اور وی آر کے اکٹھا ہونے کی وجہ سے) ہیڈ سیٹ کو رئیلٹی پرو کا نام دئیے جانے کا امکان ہے۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اور آپریشنز ہیڈ جیف ولیمز جلد از جلد اے آر/ وی آر ہیڈ سیٹ متعارف کرانا چاہتے ہیں۔
ٹم کک رئیلٹی پرو کو جلد از جلد متعارف کرانا چاہتے ہیں جو کافی بڑی اور مہنگی ڈیوائس ہوگی۔
اس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز کے قریب ہو سکتی ہے اور اس سے ایپل کو ہیڈ سیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایپل کمپنی کا آئی فونز کے اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا اعلان
تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کا مقصد 10 برسوں میں اے آر ٹیکنالوجی کو آئی فون کی جگہ دینا ہے۔
رئیلٹی پرو میں ڈوئل 4K او ایل ای ڈی اسکرینز اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز موجود ہوں گی۔




















