Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر واٹس ایپ پیغامات پڑھنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

کیا آپ بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر واٹس ایپ پیغامات پڑھنے کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اگرچہ ایسا کرنے کا سب سے عام طریقہ تو یہ ہے کہ ’ریڈ ریسپٹس‘ کے آپشن کو بند کر دیا جائے، لیکن کچھ لوگ یہ آپشن نہیں چاہتے، کیوں کہ اس طرح آپ بھی کبھی نہیں جان سکیں گے کہ آیا دوسرے شخص نے آپ کا ٹیکسٹ پڑھا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ؛ جانیے

لیکن اس کا ایک حل موجود ہے، مگر یہ صرف اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہے۔

بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر واٹس ایپ میسجز پڑھنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

واٹس ایپ کے لوگو کو دبائیں اور دبائے رکھیں، جیسے ہی آپ ایسا کریں گے ویجٹ ظاہر ہوں گے، پھر ویجٹس پر ٹیپ کریں۔

جیسے ہی ویجٹس کھلیں، 4 x 2 ویجیٹ پر ٹیپ کریں اور ایڈ کو دبائیں، ایک بار ایسا کرنے کے بعد، آپ کو اپنی ہوم اسکرین پر نیا واٹس ایپ ویجٹ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟ اہم خبر

جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے، اگلی بار جب کوئی آپ کو کوئی واٹس ایپ پر ٹیکسٹ بھیجے گا، تو آپ واٹس ایپ ویجٹ کے ساتھ پورا پیغام دیکھ سکیں گے۔