Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ایک نئی لیک کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون 15 پرو میکس اپنی نوعیت کا منفرد اسمارٹ فون ہوگا، اس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔

  لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔

یہ نیا فون ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

ایک نئی لیک میں یہ دعویٰ سامنے آیا / فوٹو بشکریہ ایپل انسائیڈر

اس سے قبل لیکس میں آئی فون 15، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ گلاس پینل دکھائے گئے تھے۔

گلاس پینل سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل کے سیلفی کیمرے کے لیے بھی نوچ ڈیزائن ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو دی جا رہی ہے۔

دیگر لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔