واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت گروپ چیٹس میں اب صارفین کے فون نمبروں کی بجائے ناموں کو دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ؛ جانیے
نمبر کی جگہ نام نظر آنے سے صارفین کو گروپ چیٹ میں میسج بھیجنے والے کی شناخت کرنے میں مدد مل سکے گی۔
یہ نیا فیچر بڑے گروپس میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا جس میں بہت زیادہ افراد کی موجودگی کے باعث لوگوں کے لیے ایک دوسرے کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔
اس فیچر کا اطلاق گروپس کی چیٹ لسٹ پر بھی ہوگا اور وہاں اب نمبروں کی بجائے گروپ اراکین کے نام شو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟ اہم خبر
اس سے قبل واٹس ایپ گروپس میں جو افراد صارفین کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوتے تھے، ان کا فون نمبر میسج ببل میں شو ہوتا تھا۔




















