Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ میں ایسا فیچر متعارف جو پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے

آئی فون صارفین واٹس ایپ میں متعارف کروائے گئے نئے فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

   حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔

یہ فیچر ابھی گوگل لینس میں دیکھنے میں آتا ہے جس کی مدد سے کسی تصویر پر لکھے ٹیکسٹ کو کاپی کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ؛ جانیے

اب آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد بھی اس طرح کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں، یہ فیچر صرف ایسے آئی فونز میں کام کرے گا جن میں آئی او ایس 16 انسٹال ہوگا۔

اس کے علاوہ اس فیچر کے ساتھ ویو ونس کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر میں ٹیکسٹ والی تصویر پر کلک کرنے سے ایک نیا بٹن نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایسی تصویر پر کلک کریں جس پر کسی قسم کا ٹیکسٹ موجود ہو۔

ایسا کرنے پر ایک نیا بٹن سامنے آئے گا جس پر کاپی، سلیکٹ آل، Look up اور ٹرانسلیٹ کے آپشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟ اہم خبر

ان میں سے سلیکٹ آل کا انتخاب کرکے کاپی پر کلک کریں گے تو ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا جس کو چیٹ میں یا کہیں بھی پیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے پکچر ان پکچر ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔