Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاک نے نئی کمیونٹی گائیڈ لائن جاری کر دی

ٹک ٹاک نے نئی کمیونٹی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

حال ہی میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے کمیونٹی پرنسپلز کے تحت نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جو کہ انسانی حقوق کی پاسداری سے پیوستہ اور انٹرنیشنل لیگل فریم ورک کے ساتھ منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کمیونٹی پرنسپلز میں تمام صارفین کو ان کے فیصلوں کے مطابق سمجھنے میں مدد کریں گے۔

کمیونٹی پرنسپلز کانٹنٹ پر نظر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک کے فیصلوں میں معاونت کریں گے اور جامع اپ ڈیٹس سے ٹک ٹاک کو آگاہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راتوں رات کسی کو بھی وائرل کرنے والا ٹک ٹاک کا خفیہ بٹن سامنے آگیا

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ان اپ ڈیٹس کے لیے بین الاقوامی ایسوسی ایشن برائے خود کشی کی روک تھام سمیت دنیا بھر کی 100 سے زیادہ تنظیموں سے مشورہ کیا گیا ہے۔