Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے کمپینن موڈ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے صارفین ایک سے زائد اسمارٹ فون یا دیگر ڈیوائسز پر اس میسجنگ ایپ کو بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپینن موڈ کی بدولت صارفین کے لیے مختلف ڈیوائسز پر بیک وقت میسجز بھیجنے، کال کرنے یا دیگر کام کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔

نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارف جب جب کسی نئے فون پر واٹس ایپ انسٹال کرے گا تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرنے پر اسے لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نئے فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس کا مقصد ایپلی کیشن پر دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت کو برقرار رکھنا اور صارفین کو نئی سہولیات فراہم کرنا ہے۔