Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون صارفین کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

موبائل فون صارفین کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سمارٹ فونز بنانے والی 30 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی پروڈکشن بند ہوگئی جس کی وجہ سے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے سینئر وائس چیئرمین موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن مظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ سارا سامان بیرون ملک سے آتا ہے مگر ایل سی نہیں کھل رہی، یہی صورتحال برقرار رہی تو باقی کمپنیاں بھی پاکستان سے چلی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ماہانہ 25 لاکھ سے زائد سمارٹ فونز تیار کیے جارہے تھے جس سے ملک کی نوے فیصد ضرورت پوری ہوتی تھی۔