واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ پر کوئی بھی پیغام آگے فارورڈ کیے جانے کے ساتھ تفصیلات اور پسِ منظر بھی شامل کیا جاسکے گا جس کے باعث اس سے پیغام پڑھنے والے کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔
جی ہاں، واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ بیٹا ورژن 2.23.8.22 کے تحت صارفین ویڈیوز، فائل، تصاویر وغیرہ کو آگے بڑھانے سے قبل کیپشن بھی لکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ایسا فیچر آگیا جو آپ کی زندگی آسان بنادے گا
اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ میسج بھیجنے والے ایک سے زائد صارفین کو مسلسل ایک ہی بات بتانے سے بچ سکتے ہیں۔
یعنی جب آپ کوئی فائل، تصویر، ویڈیو یا جی آئی ایف آگے بھیجیں گے تو اس پر لکھا کیپشن بھی ہٹا کر اپنا کیپشن لکھ سکتے ہیں۔




















