واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے اچانک نئے فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائس کے بعد آئی فون صارفین کیلئے بھی ایک اکاؤنٹ کو 4 موبائل میں استعمال کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔
کمپینن موڈ کے نام سے یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے آئی او ایس ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے جو بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کے تحت کمپینن موڈ کو ان ایبل کرنے پر تمام لنکڈ ڈیوائسز پر ایک اکاؤنٹ کام کرنے لگتا ہے۔
یہ فیچر ایک ہفتے میں تمام آئی فون صارفین کو دستیاب ہوگا، اصل میں اب صارفین اینڈرائیڈ فون پر موجود اپنے اکاؤنٹ کو کسی آئی او ایس ڈیوائس پر بھی بیک وقت استعمال کر سکیں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ آپ جس فون سے دیگر ڈیوائسز پرلاگ ان ہوں گے لیکن وہ پرائمری ڈیوائس تصور کی جائے گی، اور نہ ہی دیگر فونز پرمیسجز موصول کرنے یا بھیجنے کیلئے اس فون کو آن رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پرائمری ڈیوائس کے 14 دن تک غیر متحرک رہنے پر واٹس ایپ کی جانب سے دیگر ڈیوائسز سے بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا جبکہ پرائمری فون سے بھی لنکڈ ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے مزید فیچر بھی متعارف کرائے گئے ہیں، ان میں سے ایک فیچر GIF آٹو پلے بیک کا ہے جبکہ ایک اور فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کالز کو آئی او ایس کیلنڈر سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔
صارفین ایپ اسٹور پر جاکر واٹس ایپ کے نئے ورژن کو انسٹال کرسکتے ہیں تاکہ ان فیچرز کو استعمال کر سکیں۔




















