Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟

ٹک ٹاک ایک مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2021 میں ایک ارب تک پہنچ گئی تھی۔

اس سوشل میڈیا ایپ سے متعدد نوجوان اسٹار بن گئے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس سے پیسے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں۔

  ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی جا رہی ہے جیسے ایڈ ریونیو شیئرنگ پروگرام، سبسکرپشن فیچر فار اسٹریمرز، ورچوئل گفٹ پراڈکٹس اور دیگر۔

ہر پروگرام کے لیے فالوورز اور ویڈیوز کی تعداد مختلف ہے۔

ایڈ ریونیو شیئرنگ پروگرام یا ٹک ٹاک پلس : اس کے لیے کم از کم عمر 18 سال جبکہ ایک لاکھ فالوورز کی ضرورت ہوگی، اسی طرح گزشتہ 30 دن کے دوران کم از کم 5 ویڈیوز کا پوسٹ ہونا بھی لازمی شرط ہے۔

ٹک ٹاک لائیو سے سبسکرپشن ریونیو : اس کے لیے 18 سال کی عمر اور کم از کم ایک ہزار فالوورز لازمی شرائط ہیں۔

ایفیکٹ کریٹیر پروگرام : یہ پروگرام ابھی امریکا، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور جرمنی میں دستیاب ہے۔ اس میں شمولیت کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے۔

لائیو اسٹریم میں ورچوئل گفٹ کا حصول : اس کے لیے بھی کم از کم عمر 18 سال جبکہ ایک ہزار فالوورز کی شرط پوری کرنا ہوگی۔

دیگر ویڈیوز پر گفٹس کا حصول : اس پروگرام کے لیے کم از کم عمر 18 سال جبکہ فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا ضروری ہے۔

ایک منٹ سے زیادہ طویل ویڈیوز کا پروگرام : اس پروگرام کے لیے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن کے دوران ایک لاکھ ویڈیو ویوز کی شرائط پورا کرنا ہوں گی، البتہ اس پروگرام (اس کا نام کریٹیویٹی پروگرام ہے) میں شامل ہونے پر کریٹیر فنڈ کا حصہ بننا ممکن نہیں ہوگا۔

ٹک ٹاک کریٹیر فنڈ : اس کے لیے صارف کی کم از کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے جبکہ 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ 30 دن کے دوران کم از کم ایک لاکھ ویڈیو ویوز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔